مسلح شخص کی ملکہ برطانیہ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش


ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈسر کیسل میں کرسمس کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی قلعہ ونڈرسر میں ایک انیس سالہ مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی ۔ اس وقت  ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں موجود تھیں۔

مسلح شخص کی محل میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی  گَئی۔ کیسل کے سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو شاہی قلعے کے گراونڈ سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ اور اس کی وجہ سے کرسمس کی  تقریب میں بھی کوئی خلل نہیں پڑا۔

پولیس نے گرفتار ملزم  کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں کس مقصد سے داخل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ملکہ برطانیہ نے اپنا زیادہ تر وقت اسی قلعے میں  گزارا تھا


متعلقہ خبریں