برطانیہ میں فراڈ کر کے آنے والے شخص کی اربوں کی جائیداد ضبط

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


اسلام آباد:  برطانیہ میں فراڈ کرنے والے شخص کی پاکستان میں اربوں روپے کی جائیداد منجمد کر دی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارٹ گیج فراڈ کیس میں ملوث پاکستان آنے والے شخص کی اربوں روپے کی جائیداد منجمد کی گئی ہے اور ملزم کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

نیب کے مطابق برطانیہ جج احتساب عدالت اسلام آباد محمد بشیر نے ملزمان کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا اور نیب نے نثار افضل، اس کے اہلخانہ اور بےنامی داروں کی 9 ہزار کنال اراضی منجمد کر دی۔

نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عزیر ریحان احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی راولپنڈی، گوجر خان اور ٹیکسلا میں 9 ہزار کنال اراضی منجمد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے پی میں ناکامی کے بعد پنجاب سنبھالنے نکلے ہیں، شہباز شریف

نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا اور ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ نیب پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کی 50 ارب کی جائیداد منجمد کر چکا ہے۔

ملزمان کے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیکٹر میں 11 بنگلے منجمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 650 کنال اراضی بھی منجمد کی گئی ہے۔ ملزمان کی اٹک، فتح جنگ، رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی بھی منجمد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں