بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک


بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ جب کہ اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ آج شام تقریباً 8:30 بجےانڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔


متعلقہ خبریں