قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس سہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں این سی او سی قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے اعداد وشمار پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اومیکرون کے پیش نظر اہم فیصلے متو قع ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کا بھی اہم اجلاس دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

قلات میں اومیکرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

ذرائع کے مطابق اجلاس مین کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کے لیے بھی اجلاس دوپہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ہمارا مقابلہ سیاسی بونوں کے ساتھ ہے، فواد چوہدری

اس حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں