ڈی جی نیب لاہور اور سکھر کو تبدیل کر دیا گیا

فائل فوٹو


قومی احتساب بیورو میں  اہم عہدوں پر تبادلے کر دیے گئے۔

نیب نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد سلیم کا لاہور بیورو سے  ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا۔گریڈ 21 کے جمیل احمد کو  نیب لاہور کا نیا  ڈی جی تعینات کر دیا گیا۔

ڈی جی شہزاد سلیم  کو ہیڈکوارٹرز میں آگاہی و تدارک سیل میں تعینات  کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایچ آر ایم نیب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر عرفان  بیگ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔سلطان محمد سلیم نیب سکھر کے نئے ڈی جی ہوں گے۔

نیب سکھر کے عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈکوارٹرز کے سپرد کر دی گئیں۔


متعلقہ خبریں