ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6-5 سے ہرایا ہے۔
فائنل میں جنوبی کوریا کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کے مقابلے کے فاتح سے ہو گا۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح قرار
بھارت کی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور اس نے چار میچوں میں سے تین جیتے اور اس کا ایک میچ برابر رہا تھا۔
ابتدائی مرحلے میں انڈیا نے جاپان کو چھ گول سے شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف پاکستان کے خلاف اس نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی تھی۔
ملائیشیا کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں کل پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔