کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیوں کی قیمت چکائی، عمران خان


خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی۔

ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، اب سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔


متعلقہ خبریں