ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا۔
لواحقین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کو رات 12 بجے کے بعد قتل کیا گیا اور ان کو صبح سویر ان کے قتل کی خبر ہوئی۔
مقتول عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بھی تھے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر 2 گھنٹے تک احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ لواحقین نے 2 گھنٹے احتجاج کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلے پر احتجاج مؤخر کر دیا۔ عمر خطاب کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے
ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون کے ذریعہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوار کے قتل کے بعد تحصیل مئیر شپ نشست پر 19 دسمبر کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن افسرکے مطابق صرف مقتول امیدوارعم خطاب شیرانی کی نشست پر الیکشن ملتوی ہوا تحصیل کونسل مئیر شپ الیکشن کے علاوہ باقی الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا۔