پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کی گاڑی کو حادثہ


سعید آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

آنیوالے دنوں میں کوئلہ اور لکڑیاں بھی نہیں ملیں گی، سعید غنی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق اس بات کی اطلاع خود عاجز دھامرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دی ہے۔

سابق سینیٹر عاجز دھامرا کی گاڑی کو حادثہ سعید آباد کے قریب پیش آیا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کے مطابق اللہ کا کرم ہوا ہے کہ حادثے میں وہ، ان کے بھائی اور ڈرائیور تینوں مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

ہر شخص حکومتی نااہلی کو بھگت رہا ہے، سعید غنی

عاجز دھامرا نے گاڑی میں سوار تینوں افراد کے ٹھیک اور تندرست ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں