زرداری حکومت نہیں چھوڑیں گے، ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جانا چاہیے۔

خواجہ آصف کا ن لیگی قیادت میں اختلافات کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اجتماعی سوچ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں جماعتی مفادات زیادہ ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری معاملہ فہم سیاستدان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کسی بھی قیمت پر سندھ کی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز یا شہباز شریف، وزیراعظم کا امیدوار کون؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آرہی ہے تو وہ خود کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پتہ تھا کہ ان کو ضمنی انتخاب میں شکست ہو گی۔

پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں: آصف زرداری

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کچھ ووٹ خریدے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اندرونی تقسیم سے نکل جاناچاہیے۔


متعلقہ خبریں