اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس پر راولپنڈی میں 18 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جنب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 18 دسمبرکو راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس: سعودی عرب نے پاکستان میں بلا لیا
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس 18 دسمبر کو ہو گا۔
افغانستان: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابتدائی رابطہ
سعودی عرب کی جانب سے اس ضمن میں او آئی سی کے رکن ممالک اور عالمی تنظیموں سے کہا گیا کہ وہ اجلاس میں مؤثر طریقے سے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ بلایا جانے والا اجلاس افغانستان میں قیام امن و امان و استحکام، ملک کی خود مختاری، اندرونی و بیرونی مداخلت سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت بڑھانے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا۔