کشمیر اور کشمیری  عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، شاہد آفریدی

shahid afridi

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برینڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

چیئرمین کشمیر پریمئیر لیگ ارشد خان تنولی کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیر اور کشمیری  عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ان کی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔


متعلقہ خبریں