فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر


 پی سی بی نے فِصل حسنین کو نیا چیف اگزیکٹو مقرر دیا۔ وہ وسیم خان کی جگہ اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پی سی بی نے آفیشل ٹوئٹر  اکاونٹ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم فیصل حسنین کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹو مققر ہونے پر مبارکبا دپیش کرتے ہیں

ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ لاہور میں ان کے استقبال کے لیے منتظر ہیں.


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیصل حسنین نے انگلینڈ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ  اسپورٹس  ایڈمنسٹریشن اور فائنانس میں 35 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

وہ سٹی گروپ سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔ جب کہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔


متعلقہ خبریں