پی ایس ایل 7 ڈرافٹ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کا انتخاب کیا؟

پی ایس ایل 7 ڈرافٹ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کا انتخاب کیا؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7  کے لیے ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لیے پرانے کھلاڑیوں میں تبدیلیاں کر رہی ہیں تو نئے ناموں کو بھی منتخب کر رہی ہیں۔

کرکٹ: 37 کروڑ روپے مالیت کی ڈراپ ان پچز، رمیز راجہ نے اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق آج ڈرافٹنگ کے دوران پی ایس ایل فرنچائزز کی وفود شریک ہوئے  ہیں ۔ اس موقع پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی ٹیموں کے انتخاب کے عمل میں شریک ہیں۔

لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری میں کامران غلام اور ڈین فاکس کرافٹ کو انتخاب کیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کو منتخب کیا ہے۔

کراچی کنگز نے سلور میں عمید آصف اور ٹام ایبل کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے سلمان ارشاد کا انتخاب کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق اور ریس ٹوپلی جب کہ ملتان سلطانز نے انور علی، رومان ریئس اور آصف آفریدی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

راؤنڈ تھری میں سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، روحیل نزیر کراچی کنگز، ظفر گوہر اسلام آباد یونائیٹڈ، ارشد اقبال پشاور زلمی، ملتان سلطانز نے روومن پاؤل اور کراچی کنگز نے عمران جونیئر کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل 7: فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی ٹریڈ مکمل کر لی

سلور کیٹیگری کے راؤنڈ فور میں ثمین گل پشاور زلمی، فین ڈکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، عمران خان سینئر ملتان سلطانز، کامران اکمل پشاور زلمی، خرم شہزاد کراچی کنگز اورنوین الحق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا انتخاب ٹھہرے ہیں۔

پی ایس ایل سیون کے لیے گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندر نے عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور ہیری بروک کو منتخب کیا ہے
جب کہ پشاور زلمی کا انتخاب آسٹریلین کرکٹر عثمان قادر ٹھہرے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فلکنر کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے لیون گریگوری کو منتخب کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ کو منتخب کیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے کا انتخاب کیا ہے۔

پی ایس ایل7 میں 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی تیاری

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسی کیٹیگری میں جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے جب کہ حضرت اللہ زازئی کو پشاور زلمی نے منتخب کیا ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کو منتخب کیا ہے جب کہ کراچی کنگز کی نگاہ میں انگلش کرکٹر کرس جورڈزآئے ہیں۔

پی ایس ایل 7 میں شامل بڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

کرکٹر ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کا حصہ بنے ہیں جب کہ فخر زمان لاہور قلندر کا انتخاب ٹھہرے ہیں۔ وہ گزشتہ سارے سیزن بھی لاہور قلندر سے ہی کھیلے ہیں۔


متعلقہ خبریں