ای وی ایم دیں گے، مشین اور فیچر بتائیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا جوابی خط


وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے استعمال سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب بھجوا دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرے گی، الیکشن کمیشن بتائے کونسی مشین درکار ہے تاکہ اس کی پروڈکشن کا کہا جائے۔

وزارت سائنس نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا ٹائم فریم اورخریداری سمیت دیگر امور کےلئے فوکل پرسن فراہم کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس کے استعمال کے لئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ

خط میں الیکشن کمیشن کو دیئے گئے 2 ڈیموز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے17 اگست اور 15 نومبر 2021 کو دیئے گئے ای وی ایمز کے ڈیموز میں سے کونسی ای وی ایم درکار ہے۔

آرٹیکل 220 کے تحت ای وی ایمز کی پروڈکشن کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ نے دینی ہے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی ٹائم لائنز دے تاکہ ای وی ایمز بروقت فراہم کی جاسکیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کےلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے 3 ہزار900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگی تھیں۔


متعلقہ خبریں