کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب لگی آگ پر قابو پا لیا گیا



کراچی میں آئی آئی چندریگر روڑ سے متصل پی ٹی سی ایل کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پرتین فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، جبکہ فائربرگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں مدد کی۔

آگ پی ٹی سی ایل عمارت کے برابر میں خالی پلاٹ پر لگی پولیس کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹ پر کچرا موجود تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ آگ سے عمارت کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کیبل میں اگ ہونے ہی وجہ سے دھواں شدید کالا تھا، ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں