شین وارن موٹر بائیک حادثے میں زخمی ہو گئے


سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس میں سابق کھلاڑی  زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کھلاڑی میلبرن میں اپنے بیٹے جیکسن کے ہمراہ 300 کلو گرام وزنی موٹر بائیک پر سوار تھے جب حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد  شین وارن 15 میٹر دور جا گرے، تاہم ان کا بیٹا محفوظ رہا، اور اسی نے اپنے والد کو سنبھالا۔

52 کھلاڑی کا کہنا ہے کہ انہے اس وقت کچھ محسوس نہیں ہوا، لیکن اگلی صبح انہیں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس پر ان کو لگا کہ ان کا پاوں ٹوٹ گیا ہے، اس کے بعد ہی وہ اسپتال بھی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی، شین وارن

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 145 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ 708 وکٹس لینے والے سپر اسٹار شین وارن دو سال سے بائیک چلا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق اسپنر حادثے کے بعد ہی  گابا میں 8 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشز کے لیے نشریاتی فرائض انجام دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں