نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ،عمارت مسمار کرنے کا کام جاری


 کراچی: نسلہ ٹاورکے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہےاور عمارت کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔

کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سےغیر قانونی قرار دی گئی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’یہاں سیاست نہیں چلے گی’’ سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر انتظامیہ کو نسلہ ٹاور گرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ  عمارت گرانے کے دوران نقصان سے بچنے کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں