پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کر دیا

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور،ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔

یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا اور مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں۔


متعلقہ خبریں