ایک اور کورین سیریز نے اسکوئڈ گیم کو شکست دے دی


نیٹ فلکس پر جنوبی کورین سیریز میں سخت مقابلہ شروع ہو گیا، مقبول ترین سیریز اسکوئڈ گیمز کو ہیل باونڈ نے پیچھے چھوڑ دیا۔

خوف اور تھرل سے بھرپور سیریز ‘ہیل باونڈ’ چوبیس گھنٹے میں دنیا کے 80 ملکوں میں مقبول ترین نیٹ فلکس سیریز بن گئی ہے،  ٹی وی سیریز کو یونگ سان ہو نے تیار کیا ہے جس کا پریمیئر ستمبر میں 2021 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: “اسکوئڈ گیم” نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز قرار

ہیل باؤنڈ شیطانوں کی ایک پرتشدد ٹیم کے بارے میں ہے جو ‘گنہگاروں’ کا شکار کرکے انہیں جلا کر جہنم میں بھیجتے ہیں۔


اسکوئڈ گیم 17 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور صر 27 دنوں میں ہی ایک سو گیارہ ملین لوگوں نے دیکھ لی تھی، اس سے بہلے برطانوی ڈرامہ بریجرٹن کو 28 دنوں میں 82 ملین اکاونٹس پر دیکھنے کا ریکارڈ تھا۔

اسکویڈ گیم کے تخلیق کار نے ہٹ ٹی وی سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان بھی کر دیا ہے،حالانکہ جنوبی کوریا میں زیادہ تر ٹی وی شوز صرف ایک سیزن کے لیے چلتے ہیں۔


متعلقہ خبریں