فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون؟


فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون ہے؟ اس کا فیصلہ 27 دسمبر کو گلوب ساکر ایوارڈ دبئی ایکسپو میں کیا جائے گا۔

گلوب ساکر ایوارڈ 14 کیٹیگیرز میں دئیے جائیں گے، جن کے لیے آن لائن ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

بہترین کھلاڑی کے لیے میسی، رونالڈو، صالح سمیت 22 کھلاڑیوں میں مقابلہ ہو گا جبکہ فٹ بال کے بہترین کلب کے لیے 12 کلبز شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

سال کے بہترین ڈیفنڈر کے لیے 8 کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے، بہترین گول کیپر کے لیے 9 کھلاڑی آمنے سامنے ہیں، اور سال کے بہترین کوچ کے لیے بھی 14 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال کے ليجنڈ کھلاڑی پيلے کی حالت خطرے سے باہر

سال کی بہترین قومی ٹیم کے ایورڈ کے لیے گلوبل ساکر ایوارڈ میں 8 ممالک کی ٹیموں نام لسٹ میں شامل ہیں۔ کلب آف دی ایئر کیٹیگری میں تقریباً پوری یورپی فٹبال کی نمائندگی ہے جس میں انگلینڈ، اسپین، جرمنی، اٹلی اور فرانس نامزد ہیں۔

اس سال خواتین کھلاڑی اور ان کی فٹ بال کی  مسلسل ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر ‘ خواتین کا بہترین کلب’ اور ‘سال کی بہترین خواتین کھلاڑی’ کی کیٹیگری بھی شامل کی گئیں ہیں۔

دبئی گلوب ساکر ایوارڈز سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ جبکہ مزید معلومات گلوب ساکر کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں