ہم ٹی وی پر بڑا سرپرائز


ہم ٹی وی نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا، مومنہ درید پروڈکشن کے میگا ڈرامہ سیریل ”سنگ ماہ” کے کردار سامنے آنا شروع ہو گئے۔

ڈرامہ سیریل میں ہانیہ عامر اور نعمان اعجاز کی تصاویر نے بے چینی بڑھا دی، ناظرین کو مزید کرداروں اور ڈرامہ کی ریلیز ڈیٹ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

سامنے آنے والے پوسٹرز میں  نعمان اعجاز ایک بار پھر منفرد اور جاندار کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہانیہ بھی ہم ٹی وی سے واپس اپنے مداحوں کا دل جیتے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج

یاد رہے ہم ٹی وی کے اس میگا پراجیکٹ میں سپر اسٹار عاطف اسلم بھی چھوٹی اسکرین پر اپنا قدم رکھ رہے ہیں۔

اس ڈرامہ سیریل میں پاکستان ٹیلی وژن کے بڑے بڑے اداکار نظر آئیں گے، جن میں  نعمان اعجاز، عاطف اسلم، کبرا خان اور  ثانیہ سعید سمیت  شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سانگ ماہ ڈرامہ ”سنگ مرمر” کا سیکوئل ہے جو ہم ٹی وی پر  سال 2016 میں ٹی وی سکرین پر نشر کیا گیا تھا۔ ڈرامہ سنگ مرمر میں اداکار نعمان اعجازسمیت کبرا خان، ثانیہ سعید اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کرداد ادا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  ’سنگ مر مر‘ کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا گیا ہے، جس کے دوسرے حصے ’سنگ ماہ‘ کے بعد ڈرامے کا تیسرا اور آخری حصہ ’سنگ سیاہ‘ کے نام سے بھی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں