وائرل آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل آ گیا

عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے، شہباز شریف

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں   میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ پر اپنے ردعمل میں اسے جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ آواز میری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح  کی چیزیں خود بنا کر لائی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں