شرح سود میں اضافہ، ’ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس جائے گا‘



سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس زبیر موتی والا نے وزیر اعظم سے شرح سود میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ مہنگائی مزید بڑھے گی غریب دو وقت کی روٹی کو ترس جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر اگر شرح سود بڑھانا بھی تھا تو قسطوں میں بڑھاتے ایک دم اتنا بڑھانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہوگا۔

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھے گی غریب کے لئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو جائے گی۔

چئیرمین بزنس مین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ شرح سود کا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں