ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر


 فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھرفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے  فلمسٹار ارباز خان کو سال 2020،21 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

آریان خان کی گھر آمد کل ہو گی، منت برقی قمقموں اور پھولوں سے سج گیا

ایف بی آر نے گلبرگ فائیو عزیز ایونیو سوسائٹی میں فلمسٹار ارباز خان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس میں ایف بی آر نے  فلمسٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں