سردیاں آتے ہی قلت، 2ماہ کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس بند

گیس

حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی این جی سیکٹر کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کر دی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی منظوری دی گئی، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے  سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ دسمبر 2021 میں 592  جبکہ جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں