پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پارلیمنٹ کے ہونے والے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضر اراکین کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر سمیت اراکین قومی اسمبلی کی ٹوٹل تعداد 341 ہے جبکہ سینیٹرز کی تعداد 99 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی چھٹی پر اور ایک اسحاق ڈار معطل ہیں۔ جو کل مل کر 442 بنتے ہیں۔

مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حکومتی اراکین کی تعداد 178 اور 48 سینیٹرز حاضر تھے جبکہ 2 اراکین قومی اسمبلی غیر حاضر تھے جن میں خالد حسین مگسی اور علی نواز شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی اپوزیشن ارکان کو کھانے کی دعوت

اسی طرح اجلاس میں حزب اختلاف کے 154 رکن قومی اسمبلی اور 50 سینیٹرز حاضر تھے۔ جو ٹوٹل 204 بنتے ہیں جبکہ 7 رکن قومی اسمبلی غیر حاضر تھے جن میں سید نوید قمر، نواب محمد یوسف تالپر، جام عبدالکریم بجار، سردار محمد اختر مینگل، شہناز نصیر بلوچ، آفرین خان، علی وزیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کے ایک سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندرو بھی غیر حاضر تھے۔

سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے حکومت کے 2 ارکان جبکہ حزب اختلاف کے 8 ارکان غیر حاضر تھے۔


متعلقہ خبریں