صدر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی الوداعی ملاقات


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکور کمانڈر پشاور تعینات

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔  فیض حمید کو سال2019 میں انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ  لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔


متعلقہ خبریں