ای وی ایم پر ووٹنگ: جہانگیر ترین گروپ کا مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ


حکومت آج قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق قانون سازی کا بل پیش کرے گی اور اسے پاس کروانے کیلئے پی ٹی آئی کا اتحادیوں پر کافی انحصار ہے۔

جہانگیرترین گروپ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جہانگیرترین کی ملاقات ہوئی ہے۔

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ای وی ایم پر قانون سازی: ایوان میں نمبر گیم کیلئے جوڑ توڑ جاری

آج کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

دونوں ایوانوں میں ارکان  کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج پارلیمان اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت کا قانون پاس کر کے تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں