ٹی 20 ورلڈکپ، بھارتی کرکٹر کی جلد بازی ان کے گلے پڑ گئی


نئی دہلی: بھارتی کرکٹر امت مشرا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے ڈالی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر امت مشرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے دی اور امت مشرا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا میں ان کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

امت مشرا جو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی اور ان کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی کرکٹر نے 25 منٹ بعد اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ تو کر دیا لیکن معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پھر آسٹریلیا کو مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں