وسیم اکرم کی اہلیہ کو شاباشی، صارفین کے دلچسپ تبصرے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلیا کو جیت کی مبارکباد دی۔

وسیم اکرم نے آسٹریلیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیمپیئن بننے کے لائق تھے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ شنیرا کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “ویل ڈن بیوی”

سابق کپتان کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ یہ بھی ٹھیک ہے ورلڈکپ سسرال میں آ گیا ہے۔

ایک اور صارف نے تو تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کو رن مرید ہی قرار دے دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اور کتنے کپ اکھٹے کرنے ہیں ؟ اتنے کپ تو ہمارے گھر کی کراکری میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔


متعلقہ خبریں