اتحادی بھی ناراض؟ حکومت زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، ق لیگ

Chaudhry-Pervaiz-Elahi

دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل


لاہور: اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا کر عام آدمی کے زخمیوں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

عمران خان! مہنگائی روکیں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق یہ بات اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت منعقدہ ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہی گئی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر گہری تشویش ظاہر کی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ شرکائے اجلاس نے ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

گیس کی تین وقت فراہمی کا اعلان حکومتی بے حسی ہے، شہباز شریف

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے اجلاس میں استفسار کیا کہ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ جب کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام بھی دکھائی دیتی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کے اراکین اسمبلی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو فوری طور پر ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے۔

اجلاس میں شریک ق لیگ کے ارکین اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔

ہوشیار: صارفین کو گیس چند گھنٹے ملے گی، شیڈول تیار

ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو دے دیا۔


متعلقہ خبریں