عوام کی سیاست میں شمولیت سے افغانستان مضبوط ہوگا،عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سیاست میں شمولیت سے افغانستان مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ نے  فنانس ، انڈسٹری اور کامرس کے عبوری وزراء کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے افغان وفد کو چیلنجز سے نمٹنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی  اور خطے کے لئے پر امن ، مستحکم ، خودمختار اور خوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کے حقوق ، نظم و نسق اور عوام کی سیاست میں شمولیت سے افغانستان مضبوط ہوگا۔

پاکستان افغانستان کو طبی امداد اور خوراک فراہم کرے گا،عالمی برادری بھی افغان حکومت کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم نے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں