شاہین شاہ آفریدی کا منفرد ریکارڈ


دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی میچز میں منفرد ریکارڈ بنایا ہے جس میں انہوں نے پہلے اوور میں 21 مرتبہ آؤٹ کیا اور یہ پہلے اوور میں 21 مرتبہ وکٹ لینے والے واحد باؤلر ہو گئے۔

اس سے قبل ایک مرتبہ شاہین شاہ آفریدی پہلے اوور میں 2 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں