سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کو خوشخبری سنا دی

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانرا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی منظوری دیتے ہوئے شاہی حکم نامہ جاری کر دیا۔

وہ غیر ملکی افراد جو قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں کو فائدہ پہنچانے اور ملکی ترقی کو مزید فروغ دینے میں کارآمد ثابت ہوں گے انہیں سعودی شہریت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے شعبوں کے ماہرین اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں