آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی فلو کا شکار

Team-Pakistan

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا


آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک فلو کا شکار ہو گئے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد رضوان اور شعیب ملک نے فلو کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لیا۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرا لیے ہیں جن کی رپورٹس بھی کلیئر آئی ہیں۔

ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر نے دونوں کو آرام کا مشورہ دیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کا چیک اپ کل کیا جائے گا۔

دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل چیک اپ کے بعد ہو گا۔


متعلقہ خبریں