نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پی سی بی کے سینٹر جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھرسے مشہور سیاست دانوں اور اہم شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق امریکی صدر کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے بھی ملالہ کو مبارک باد دی۔
Congratulations Malala and Asser!
— Chelsea Clinton (@ChelseaClinton) November 9, 2021
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کی اور کہاامید کرتے ہیں آپ دونوں ایک ساتھ ہمیشہ خوش رہیں گے۔
Congratulations, Malala and Asser! Sophie and I hope you enjoyed your special day – we’re wishing you a lifetime of happiness together.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 9, 2021
ایپل کے سربراہ ٹِم کُک نے بھی ملالہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ٹِم کُک نے ملالہ کو خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دیں۔
نوبل پرائس سینٹر کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Congratulations, Malala and Asser! Sophie and I hope you enjoyed your special day – we’re wishing you a lifetime of happiness together.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 9, 2021
ٹوئٹر صارفین نے بھی ملالہ یوسف زئی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹوئَٹر پر ملالہ یوسفزئی کا نکاح ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی رہا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔