انگلینڈ، آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خطرہ ہو گا، شنیرا اکرم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ٹوئٹ میں آسٹریلوی اور انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں انہیں ہونے والے خطرے سے خبردار کر دیا۔

شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں جس چیز سے خوف محسوس کرنا چاہیے وہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کر کے ان  کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ہم یعنی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ بورڈ ہمیشہ کھلے دل سے سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

یاد رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) چیف ایگزیکٹیو اور ڈپٹی چیئرمین نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سیریز سے متعلق گفتگو ہوئی۔

جبکہ دو روز قبل آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کپتان نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کردیا

پی سی بی  کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں