پشاور: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔
ایم ایم اے کے صوبائی رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مولانا گل نصیب خان صدرجب کہ جماعت اسلامی کے عبدالواسع سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
اسی طرح جمعیت علمائے پاکستان کے فیاض خان سینئر نائب صدر اور جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اقبال خلیل، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے فضل الرحمٰن مدنی اور اسلامی تحریک کے علامہ حمید حسین امامی نائب صدور ہوں گے۔
نو منتخب عہدیداروں میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا شجاع الملک، مولانا معراج الدین، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ڈاکٹر ذاکر شاہ اور اسلامی تحریک کے اخونزادہ مظفرعلی شامل ہیں جو ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کے لئے جماعت اسلامی کے نورالحق اور سیکرٹری مالیات کے طور پر جمعیت علمائے اسلام کے مفتی کفایت اللہ کی تقرری کی گئی ہے۔