ون ڈیزل نے دی راک سے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا


فاسٹ اینڈ فیوریس کی خاطرہالی ووڈ اسٹار ون ڈیزل نے ڈیوائن جانسن یعنی دی راک سے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔

ون ڈیزل نے دی راک سے التجا کی وہ ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ فرنچائیز کو ادھورا نہ چھوڑیں،54 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر دی راک کو اپنا چھوٹا بھائی کہتے ہوئے کہا کہ دنیا فاسٹ اینڈ فیوریس  10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کے کردار ہوبز کو دی راک سے اچھا اور کوئی نہیں نبھا سکتا اس لیے انہیں امید ہے کہ وہ انکار نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز ملتوی

یاد رہے کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔

جولائی میں ڈیوائن جانسن نے ‘فاسٹ اینڈ فیوریس ‘سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اداکار 2011 سے اس سیریز کی فملوں میں کام کررہے تھے۔

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کے طوفان سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9، 25 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں