کراچی کے علاقے لیاری میں زیر تعمیر عمارت ٹیڑھی ہو گئی



 کراچی کے علاقے لیاری میں زیر تعمیر عمارت ایک طرف جھک گئی۔

50 گز اراضی پر 6 منزلہ  زیر تعمیر عمارت ٹیڑھی ہو گئی ۔حادثےکےصورت میں اطراف کی مکینوں کی زندگیوں کوخطرہ ہو سکتا  ہے۔

عمارت کے مرکزی دروازے کا تالا ایس بی سی اے نے توڑ دیا۔ ٹیم عمارت کا سروے کر رہی ہے۔ عمارت کو گرانے کیلئے کارروائی کچھ دیر میں شروع کی جائے گی۔

اہل علاقہ  کا کہنا  ہے کہ  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو  رواں سال 24اگست کو درخواست جمع کروا کے تعمیرات روکنےکامطالبہ کیا تھا۔

ڈائیکٹر ایس بی سی اے کا کہنا  ہے کہ ایس بی سی اے کوگزشتہ رات اطلاع دی گئی ہے۔  بلڈنگ کو توڑا جائے گا۔ عمارت گرانے کے لیے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

ایس بی سی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اہل علاقہ نے بلڈنگ تعمیر ہونے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں دی تھی۔

ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی شکایت دی گئی تھی تو دیکھا جائے گا ایکشن کیوں نہیں ہوا۔ آپریشن کے دوران اطراف کی عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں