چینی سفیر کی ملاقات، افغانستان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر بات چیت

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات چین کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

پاک فوج کے سربراہ سے چینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر نئے چینی ڈیفنس اتاشی بھی موجود تھے۔

امریکہ نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوران ملاقات کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔

آرمی چیف نے چین کے ڈیفنس اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

سی پیک چین تک محدود نہیں، امریکی قونصلر سے بھی بات ہوئی ہے: خالد منصور

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے سی پیک منصوبوں کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور

علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں