بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شئیر کیا، جس کے نیچے لکھا کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پریشر ہینڈل نہ کرنے کا اعتراف
انوشکا شرما نے ویرات کے لیے ایک طویل پوسٹ لکھتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں لیکن وہ کبھی کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ہماری تصویر کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں، آپ نے ہر جگہ اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے۔
انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا سکے، جو آپ کی زندگی میں ہیں اور آپ کو جانتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔
آخر میں انہوں نے ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔