سندھ پر دیہائیوں سے مسلط ڈکیت عمران خان کے نام سے خائف ہیں، شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ پر دیہائیوں سے مسلط ڈکیت عمران خان کے نام سے خائف ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب کا سن کر یقیناً چور کی داڑھی میں تنکہ کے مصداق آپ کی پریشانی بنتی ہے۔

شہبازگل نے حکومت سندھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں آئے روز کاروکاری ، اغوا ، سینکڑوں گھوسٹ اسکول اور اسپتال آپ کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ اسکول اور اسپتالوں کے فنڈز ہڑپنے والی سندھ سرکار نے سندھ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور صحت و تعلیم پر خرچ ہونے والا بجٹ بلاول ہاؤس کے کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

بلاول مہنگائی پر مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق شہبازگل نے کہا کہ تھر میں رواں سال قحط کی وجہ سے 497 بچے انتقال کر گئے ہیں لیکن سندھ سرکار کے پاس اپنی نا اہلی چھپانے کا ایک ہی طریقہ وفاق پر تنقید کرنا رہ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں