خاتون کی جان بچانے کی کوشش، ملازم نے اپنی جان دے دی


فرض شناسی کی اعلی مثال، امریکا میں زپ لائن کے ملازم نے خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی۔

کیلیفورنیا میں 34 سالہ جوکین رومیرو نامی شہری ‘لا جولا زپ زوم زپ لائن’ میں کام کرتا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا، رپورٹ کے مطابق ملازم حفاظت کے لیے  خاتون کو  باندھ ہی رہا تھا کہ خاتون زپ لائن پر آگے چلی گئی ، جسے اس نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ساتھ ہی پھسلتا چلا گیا۔

عملے کا کہنا ہے کہ دونوں 100 فٹ کی بلندی پر پھنس چکے تھے، لیکن زپ لائن اتنی مظبوط نہیں تھی، کہ زیادہ دیر تک دونوں کا وزن برداشت کر سکے، اس لیے دونوں کی جان خطرے میں تھی۔

جوکین رومیروکئی سالوں سے وہاں ملازم تھا اور وہ یہ بات اچھے سے جانتا تھا، اس نے خاتون کی جان بچانے کے لیے خود کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا اور زپ لائن سے چھلانگ لگا دی۔

ملازم کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نا جا سکا، جبکہ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

زپ لائن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازم کی موت سے انتہائی دکھ میں ہیں اور واقع کی تحقیقات کے لیے وفاقی اور ریاستی حکام کا ساتھ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں