سونا کشی کی ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی

سونا کشی کا ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ سونا کشی نے اداکارہ ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی اداکارہ سونا کشی نے سوشل میڈیا فوٹو ویب انسٹا گرام پر اپنی تصویر کو ہما قریشی کی جانب سے اپنی تصویر بتا کر پوسٹ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ہما قریشی نے ماسک پہنے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے اور انہوں ںے اپنے مداحوں کو ہولووین تہوار کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma S Qureshi (@iamhumaq)

ہما قریشی کی جانب سے تصویر شیئر کرنے پر سونا کشی سنہا فوراً متحرک ہو گئیں اور ہما قریشی کی پوسٹ پر لکھ دیا کہ یہ میری تصویر ہے اور آپ نے میری اجازت کے بغیر اسے اپنی تصویر بنا کر کیوں پوسٹ کیا ؟

سوناکشی سہنا نے ہما قریشی کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لے کر شیئر کیا اور لکھا کہ صرف تعریف کے لیے میری تصویر کو اپنی تصویر بنا کر شیئر کرنا بند کریں۔ میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔


متعلقہ خبریں