ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے30 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 85 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 13.3 اوور میں حاصل کر لیا۔

پروٹیز کی جانب سے وینڈرڈیوسن 22، ڈی کاک 16، ریزا ہینڈرکس 4 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ تسکین احمد نے دو، مہدی حسن اور ناسوم احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صرف 3 بنگلہ دیشی بلےباز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن 27 رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ لٹن داس نے 24 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور اینرک نورکیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تبریز شمسی نے 2 بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پولین بھیجا۔

ٹاس

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔  کپتان باووما نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آج کا دوسرا میچ گروپ ٹو میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں