اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو مستعفی


بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجومستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنائے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بی اے پی کے ناراض ارکان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیراعلیٰ اور جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے اور اپوزیشن اور ناراض اراکین کی جانب سے نمبرز پورے ہونے پرعہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔

چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔ 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہونا تھی۔

 


متعلقہ خبریں