پاکستان ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ، شین وارن


سابق آسٹریلوی اسپنرشین وارن نے پاکستان کو ورلڈ کپ کا فیورٹ قرار دے دیا، کہا کہ ایسی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ان کی فیورٹ ہے۔

شین وارن نے ٹویٹ کی کہ پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ اور متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ  بابر اعظم  نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے ہی میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں