پاک بھارت ہائی وولٹج میچ: بھارتی ٹیم ہوٹل سے روانہ


ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم ہوٹل سے گراؤنڈ روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ بی کا دوسرا میچ آج شام 7 بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

حتمی پلینگ الیون کا اعلان آج میچ سے قبل کیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں